انقلاب کے سفر کا نقطہءِ آغاز ہو چکا، اب یہ نقطہءِ انتہا تک ضرور پہنچے گا: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

مصطفوی سٹوڈنٹس کے شاہین مصطفوی انقلاب میں صفِ اوّل میں ہوں گے: چوہدری عرفان یوسف

وزیر آباد اور گوجرانوالہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیرِ اہتمام امیدِ پاکستان طلبہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، خرم نواز گنڈاپور، مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چوہدری عرفان یوسف، سیکرٹری جنرل رضوان بشیر، تنویرخان، کوآرڈینیٹرسبتین علی اور کاشف چیمہ سمیت کثیر تعداد میں عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ انقلاب کے سفر کا آغاز ہو چکا ہے اور یہ نقطہءِ انتہا تک ضرور پہنچے گا۔ جب تک غریب کو اسکا حق نہ مل جائے تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ عرفان یوسف نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے شاہین اپنے قائد کی ایک آواز پر ملک کے ہر گلی کوچے سے نکل کر نمازِ انقلاب میں صفِ اول میں کھڑے ہوں گے۔ ملک میں اس وقت دہشت گردی اور غربت کے اندھیرے چھائے ہوئے ہیں۔ غریب انسان کا جینا محال ہو چکا ہے۔ ملک کو اس ظلم کے نظام سے نکالنے کے لیے طلبہ کو کردارِ حسینی ادا کرنا ہو گا۔

تبصرہ