مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے صدر عرفان یوسف کا دورہ ایران

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر عرفان یوسف نے 21 سے 28 جنوری 2017ء تک ایران کا دعوتی دورہ کیا۔ دورے میں انہوں نے مختلف کانفرنسز میں شرکت کی اور ایران کی تھنک ٹینکس سے ملاقاتیں بھی کی۔ مشہد میں وفد کے ساتھ حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ پر حاضری دی اور یہاں مزار کا تفصیلی وزٹ کیا۔

عرفان یوسف نے تہران یونیورسٹی کے دورہ کرتے ہوئے یہاں جامعہ کے تمام ڈیپارٹمنٹس کو دیکھا۔ اس موقع پر تہران یونیورسٹی میں ورلڈ اسٹڈیز کے ڈین سے ایران آمریکا تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی ہوا۔ اس کے بعد انہوں نے شہید بہشتی یونیورسٹی تہران کا بھی دورہ کیا جس تمام ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کرتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ سے ملاقات بھی کی۔

ایم ایس ایم پاکستان کے صدر عرفان یوسف کی ایران کے امور خارجہ کے سربراہ آیت اللہ عباس قمی سے ملاقات بھی ہوئی۔ تہران میں بسیج سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام ’’امت مسلمہ اور اس کے مسائل کا حل‘‘ کے موضوع پر کانفرنس منعقد ہوئی جس میں پاکستان کی تمام طلبہ تنظیمات کے مرکزی رہنماوں نے شرکت کی جبکہ عرفان یوسف نے ایم ایس ایم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔ بعد ازاں وفد کے ہمراہ ایران کے شہر قم گئے، جہاں وہ المصطفیٰ یونیورسٹی کے زیراہتمام طلباء کانفرنس میں شریک ہوئے۔

دورہ کے دوران عرفان یوسف نے ایک ایرانی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کے ایران میں آکر بہت ساری غلط فہمیاں دور ہوئی۔ یہاں کا کلچر بہت اچھا ہے اور بالخصوص لوگ امن پسند اور محبت والے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی یوتھ کی طرف سے پیغام میں کہا کہ ہم کسی قسم کی فرقہ واریت اور انتہاء پسندی پر یقین نہیں رکھتے۔ پاکستان میں نوجوان جسد واحد ہیں اور وہ اسلام کی ترقی اور امت مسلمہ کے عروج کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایران کی طلبہ تنظیمات کو دعوت عام دیتے ہیں کہ وہ پاکستان کا دورہ کریں۔

تبصرہ