ایم ایس ایم وہاڑی کے ضلعی نائب صدر رانا فرحان پر قاتلانہ حملہ

ایم ایس ایم وہاڑی کے ضلعی نائب صدر رانا فرحان پر گورنمنٹ کالج بوریوالہ میں شر پسند طلبہ تنظیم کے اجرتی غنڈوں نے قاتلانہ حملہ کیا اور فائرنگ سے وہ شدید زخمی ھو گئے ہیں۔ فرحان خان مقامی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر عرفان یوسف نے رانا فرحان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پولیس انتظامیہ نے انصاف کے تقاضے پورے نہ کیے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایم پرامن طلباء تنظیم ہے لیکن شرپسند عناصر قاتلانہ حملوں پر اتر آئے ہیں، جن کا حساب انہیں دینا ہوگا۔

تبصرہ