مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ یو ایم ٹی کا اجلاس

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کا تنظیمی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کیمپس کی تنظیمِ نو کی گئی۔ اجلاس میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر عرفان یوسف، صدر ایم ایس ایم لاہور یونس نوشاہی، جنرل سیکرٹری رانا احسن، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد احسان اللہ سنبل اور کنوینر یونیورسٹیز کونسل علی عمران سمیت مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے کارکنان اور طلبہ نے شرکت کی۔ شرکاء نے اتفاقِ رائے سے جنید الحسن کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کا صدر منتخب کیا۔ عرفان یوسف نے نومتخب صدر کو مبارکباد دی اور ان کی استقامت کے لیے دعا کی۔

تبصرہ