شیخوپورہ: گنجیانہ نو میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا تنظیمی اجلاس

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گنجیانہ نو کا تنظیمی اجلاس 02 مارچ 2017 کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گنجیانہ نو کی تنظیمِ نو کی گئی۔ اجلاس میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن محب مجید سمیت مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے کارکنان اور طلبہ نے شرکت کی۔ شرکاء نے اتفاقِ رائے سے اکمل حسین کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گنجیانہ نو  کا صدر منتخب کیا۔ محب مجید نے نومتخب صدر کو مبارکباد دی اور ان کی استقامت کے لیے دعا کی۔

تبصرہ