مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا یونیورسٹی آف لاہور نیو کیمپس میں ممبرشپ کیمپ

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ یونیورسٹی آف لاہور نے 8 مارچ 2017 کو یونیورسٹی نیو کیمپس میں ممبرشپ کیمپ کا منعقد کیا۔ کیمپس کے طلبہ نے بڑی تعداد میں کیمپ کا دورہ کیا مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی ممبرشپ لی اور مصطفوی مشن، نظریے اور فکر کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہنے کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور کے صدر محمد یونس نوشاہی، جنرل سیکرٹری رانا احسن نثار، صدر سنٹرل پنجاب میاں انصر محمود، سیکرٹری یونیورسٹیز محمد عمران عمرانی، صدر ایم ایس ایم یونیورسٹی آف لاہور عبدالمتین اور مستنصر ظہور نے کیمپ کا دورہ کرنے والے طلبہ کو حقوق، امن، احیائے اسلام اور استحکام پاکستان کے بارے میں بریفنگ دی۔

تبصرہ