فیصل آباد: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی تنظیم نو، آصف عزیز صدر منتخب

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ضلع فیصل آباد کا اجلاس 21 فروری 2017 کو ہوا۔ اجلاس میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف، صدر پنجاب میاں عنصرمحمود، عامر حسین، شاہد سلیم، عمران خان اور عبدالقدوس سمیت ایم ایس ایم کے کارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عرفان یوسف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو انتہا پسندی اور دہشتگردانہ سر گرمیوں سے بچانے کیلئے قومی دولت اعلیٰ تعلیم کی فراہمی اور روزگار کے منصوبوں پر خرچ کی جائے، نوجوان اقبال کے شاہین، ڈاکٹر طاہر القادری کی انقلابی فکر کے داعی اور پاکستان کا مستقبل ہیں۔ ماڈل ٹاؤن میں 14 کارکنوں کی لاشیں اٹھانے کے باوجود بندوق نہیں اٹھائی۔ پاکستان میں صرف ڈاکٹر طاہرالقادری کے کارکن نظریے پر کھڑے ہیں، یہ حسینی قافلہ یزید کی باطل فکر کو شکست دے گا، انقلاب آ کر رہے گا، لٹیرے، کرپٹ اور قاتل نظام کے سرپرست ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ماضی کا حصہ اور قصہ بنیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہا کہ تعلیم، روزگار کو عام کئے بغیر پاکستان میں امن قائم ہوگا نہ ہی دہشتگردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ہو گا۔ حکمرانوں کو قومی دولت کے استعمال کے حوالے سے اپنی ترجیحات کو بدلنا ہوں گی۔ اجلاس میں باہمی مشاورت سے آصف عزیز کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا ضلعی صدر، زین العابدین کو جنرل سیکرٹری، محمدقاسم کو نائب صدر، تیمورمصطفوی کو انفارمیشن سیکرٹری اور ضیاء غوری کو سیکرٹری ممبرشب منتخب کیاگیا۔ عرفان یوسف نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے علم کے فروغ، ضرب امن مہم کے حوالے سے ایم ایس ایم کے نوجوانوں کی خدمات کو سراہا۔ اجلاس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی درازئ عمر کی دعا کی گئی۔

تبصرہ