مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ یونیورسٹی آف ایجوکیشن کی تنظیم، اظہر محمود صدر منتخب

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا تنظیمی اجلاس 29 مارچ 2017 کو ہوا۔ اجلاس میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل رانا تجمل حسین، صدر ایم ایس ایم لاہور محمد یونس نوشاہی سمیت یونیورسٹی کے طلبہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کی سیشن 18-2017 کی تنظیمِ نو کی گئی۔ طلبہ کی مشاورت سے اظہر محمود کو صدر اور محمد عمران کو سینئر نائب صدر کی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔ رانا تجمل حسین اور یونس نوشاہی نے طلبہ کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے نئے ورکنگ پلان سے آگاہ کیا۔

تبصرہ