لاہور: نائب صدر ایم ایس ایم ڈاکٹر عبداللہ سعدی کو پی ایچ ڈی کی ڈگری پر مبارک باد

مرکزی نائب صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ڈاکٹر عبداللہ سعدی کو پی ایچ ڈی ڈگری نوٹیفکیشن پر مرکزی صدر ایم ایس ایم چوہدری عرفان یوسف نے مبارکباد دی اور علم دوستی کو سراہتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ایس ایم رانا تجمل حسین، محمد امجد جٹ، میاں انصر محمود، چوہدری ضلج انقلابی، علی رضا نت، محب مجید، احسن ایاز کتھران، محمد ثاقب اور دیگر قائدین نے ڈاکٹر عبداللہ سعدی کی سپروائزری کمیٹی کے چیئرمین اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر علی اصغر، پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق بٹ (ڈین فیکلٹی آف فوڈ نیوٹریشن اینڈ ہوم سائنسز) اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد شاہد (یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد) کو خراج تحسین پیش کیا۔

تبصرہ