مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ممبرشپ کیمپ

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے 20 مارچ 2017 کو رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی لاہور میں ممبرشپ کیمپ انعقاد کیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں طلبہ نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی ممبرشپ حاصل کی اور مصطفوی مشن کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہنے کا عہد کیا۔ اس موقع پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور کے صدر محمد یونس نوشاہی، نائب صدر محمد ربی صدیقی، عمر سرفراز، محمد ضیاء، جواد حسین اور مبین حیدر موجود تھے۔ انہوں نے رفاہ یونیورسٹی کے طلبہ کو ان کے حقوق، فروغِ امن، احیائے اسلام اور استحکام پاکستان کے بارے میں تحریک منہاج القرآن کی فکر کی بریفنگ دی۔

تبصرہ