اسلام آباد: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا اجلاس

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسلام آباد کا اجلاس صدر شمالی پنجاب سید اٹلس شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں اویس خلیل، حمزہ منہاج، محمد وقاص، جنید وارث، عاقب شہیر، محمد معصب اور دیگر نے شرکت کی، ایم ایس ایم کے عہدیداران نے کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک میں تعلیم کے شعبے میں عوام کو ریلیف دیا جاتا ہے جبکہ پاکستان میں تعلیم کے حصول کو مشکل سے مشکل بنا دیا گیا ہے۔ اجلاس میں تعلیم کے لئے بجٹ کے جی ڈی پی کو 5 فیصد تک مختص کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

تبصرہ