صدر ایم ایس ایم عرفان یوسف چودھری کی شمالی پنجاب کے عہدیداران سے ملاقات

مؤرخہ 27 مئی 2017ء مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر عرفان یوسف چوہدری نے ایم ایس ایم شمالی پنجاب، اور اسلام آباد، راولپنڈی کے عہدیداران و کارکنان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صدر شمالی پنجاب، قاضی احسن، جنرل سیکرٹری سید اطلس ہمدانی، صدر ایم ایس ایم راولپنڈی، چوہدری افضل، صدر اسلام آباد حمزہ منہاج، اویس خلیل اور دیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عرفان یوسف چوہدری نے ’’حقوق طلبہ مارچ‘‘ کی کامیابی پر کارکنان کو مبارک باد دی۔ انہوں نے وفاقی حکومت کے تعلیم دشمن بجٹ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم حکمرانوں کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ تعلیم کو وفاق کے انڈر کر کے ملک میں تمام یکساں نظام تعلیم رائج کیا جائے، اقوام متحدہ کے قوانین کے تحت بجٹ کے جی ڈی پی کا 5 فیصد مختص ہونا چاہئے، مگر حکمرانوں نے تعلیم کے بجٹ میں اضافہ نہ کر کے تعلیم دشنی اور جہالت کو فروغ دینے کا فریضہ انجام دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں 10 سالہ تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ کی ضرورت ہے، تا کہ تعلیم کو شعبے کو موثر اور مضبوط بنایا جا سکے، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری بغیر کسی حکومتی امداد اور تعاون کے ملک بھر میں اور بیرون ممالک اسلامک سنٹرز، یونیورسٹی، منہاج سکولز، اور کالجز قائم کر کے تعلیمی میدان میں بھی نمایاں خدمات سر انجام دے رہے ہیں، جبکہ حکمران مکمل اختیارات کے باوجود عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہیں، جو حکمران عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مشکلات میں اضافے کا باعث بنیں، ایسے حکمرانوں کا اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ عوام کو تعلیم، صحت، اور بنیادی ضروریات کی مفت فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے، جس پر حکمران کی کوئی توجہ نہیں ہے، حکمرانوں کی ساری توجہ اپنی کرسی اور کرپشن کے پیسے کو بچانے کی طرف مائل ہے۔

ڈپٹی سیکرٹری جنرل چوہدری ظلج انقلابی نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اپنے قائد کی قیادت میں طلبہ کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی۔

تبصرہ