توہین مذاہب کیخلاف مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسلام آباد کا پر امن احتجاجی مظاہرہ

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام توہین مذاہب کیخلاف 15 مارچ 2017ء کو پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں عمرریاض عباسی، صدر شمالی پنجاب ایم ایس ایم چوہدری ذیلج انقلابی اور میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان کے علاوہ نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ایم ایس ایم کے قاضی احسن۔ سید اٹلس حمدانی۔ ستد حمزہ شاہ۔ سید عمر گردیزی۔ احسن منیر۔ سلیم رشید عالم اور دیگر بھی موجود تھے۔

عمرریاض عباسی، چوہدری ذیلج انقلابی اور غلام علی خان نے کہا کہ دنیا کا کوئی مذہب انبیائے کرام، الہامی کتابوں اور مقدس ہستیوں کی توہین کی اجازت نہیں دیتا۔ سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد شائع کرنے والے دہشت گردہیں۔ ایسے شر پسند اور امن دشمن ملعونوں کو دہشت گردی کے فروغ دینے کے جرم میں فوری گرفتار کر کے مقدمہ چلانا چاہیے۔

مقررین نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی بے حسی کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان ایک لاکھ 24 ہزار انبیائے کرام کی تکریم کو اپنا ایمان سمجھتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکمران مقدس ہستیوں کے احترام کے قوانین پر سختی سے عمل کرائیں۔ حکمران محض بیانات دینے کی بجائے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائیں اور اس سلسلے میں احترام مذاہب اور ناموس مصطفی ﷺ کے تحفظ کے لیے قومی پالیس وضع کریں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے مراکز میں 24 گھنٹے محسن انسانیت حضور اکرم ﷺ پر درودو سلام پڑھا جاتا ہے۔

دریں اثناء احتجاج میں ایک متفقہ قرارداد بھی منظور کی گئی جس میں کہا گیا کہ حکومت بالخصوص وزیرداخلہ سوشل میڈیا پر توہین آمیز پیجز کے فوری خاتمے کے لئے اقدامات کریں۔ سوشل میڈیا پر پابندی کی باتیں کرنے کی بجائے ہرزہ سرائی کرنے والے دہشت گردوں کو کٹہرے میں لایا جائے۔

تبصرہ