مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پنڈدادنخان کی موٹر سائیکل ریلی

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پنڈدادنخان (علاقہ تھل) نے 23 جولائی 2017ء اتوار کو کامیاب موٹر سائیکل ریلی نکالی۔ ملک پاکستان میں قیام امن، استحکام اور ترقی کے لیے جذبہ خیر سگالی کے طور پر نکالی گئی اس ریلی میں ایم ایس ایم کے نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے عوامی تحریک کے پرچم بھی اٹھائے ہوئے تھے۔ ریلی پی ڈی خان کے گردونواح سے ہوتی ہوئی مرکزی شہر میں اختتام پزیر ہوئی۔ ایم ایس ایم ضلع جہلم کے سیکریٹری انفارمیشن راجہ عمر نے شرکاء کو کامیاب ریلی کے انعقاد پر مبارکباد دی ہے۔

تبصرہ