ایم ایس ایم پاکستان کی گرین پاکستان مہم شروع، 50 ہزار درخت لگائے جائیں گے

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنت کے زیراہتمام ’’ گرین پاکستان مہم‘‘ کے پاکستان بھر میں 50 ہزار درخت لگائے جائیں گے۔ مہم کا آغاز مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب سے ہوا، جہاں سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان چوہدری عرفان یوسف اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر ایم ایس ایم چوہدری عرفان یوسف اور دیگر قائدین نے مرکزی سیکرٹریٹ کے سامنے ملحقہ پارک میں درخت لگائے۔ اس موقع پر عرفان یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر میں جشن آزادی کے موقع پرپاکستان کو سر سبز بنانے کے لئے ایم ایس ایم کے کارکنان 50ہزار درخت پاکستان کو گفٹ کریں گے۔

تبصرہ