مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور کا اجلاس

​مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور کا ہنگامی اجلاس مرکزی سیکرٹری جنرل رانا تجمل حسین کی سربراہی میں 6 اگست 2017ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے حوالے سے لاہور بھر کی یونیورسٹیز اور پی پی حلقی جات کے صدور و جنرل سیکرٹری نے شرکت کی۔ سیکرٹری جنرل رانا تجمل حسین نےکہا کہ ایم ایس ایم کے ہزاروں کارکن اپنے عظیم قائد کےاستقبال کے لئے 8 اگست کو لاہور ایئر پورٹ پہنچیں گے۔ اس موقع پر لاہور کے صدر یونس نوشاہی اور جنرل سیکرٹری رانا احسن نے انتظامی معاملات کا جائزہ لیا۔

تبصرہ