مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ملتان کا بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں طلباء رابطہ مہم کیمپ

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ملتان کے زیراہتمام بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی، سائنس کالج اور ایمرسن کالج کے مین گیٹ پر طلباء رابطہ مہم کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ اس کیمپ میں سینکڑوں طلباء نے مصطفوی سٹوڈنس موومنٹ کی ممبرشپ حاصل کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ضلج انقلابی نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنس موومنٹ روایتی طلباء تنظیم نہیں ہے بلکہ سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکر پر قائم ایسی طلباء تنظیم ہے جو علم اور امن کے ذریعے طلباء کی اخلاقی و روحانی تربیت کرنا چاہتی ہے۔ ہمیں معاشرے سے تشدد، انتہاء پسندی اور عدم برداشت کے رویوں کو ختم کرنے کیلئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے فلسفہ امن پر عمل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنس موومنٹ تعلیمی اداروں کو غنڈہ گرد اور تعلیم دشمن عناصر سے پاک کرکے ماحول کو علم دوست بنانا چاہتی ہے۔ ہمارا پیغام علم امن قدم قدم ہے جس پر عمل پیر اہوکر ہی ایک طالب علم پاکستان کا مفید اور پرامن شہری بن سکتا ہے۔

رابطہ مہم کیمپ میں مصطفوی سٹوڈنس موومنٹ ملتان کے صدرشاہد حسین، مصطفوی سٹوڈنس موومنٹ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے صدر ملک محمدافضل، عامر جاوید، توقیر کھوسہ، ذیشان بوسن، رفیع الدین، سبحان بھٹی، صبح صادق، محمد نعیم اور عبدالشکور نے شرکت کی۔ اس موقع پر ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن انجینئر جواد صادق، یاسر ارشاد اور راؤ محمد عارف رضوی بھی موجود تھے۔

تبصرہ