مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (MSM) ملتان کا اجلاس

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (MSM) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ضلج انقلابی نے کہا ہے کہ آج معاشرے میں بدامنی اور اتنشار عام ہے اور اس لہر سے تعلیمی ادارے بھی محفوظ نہیں ہیں۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے اپنے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی رہنمائی میں اس انتشار اور بدامنی کو ختم کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ ہمارا ہتھیار محض علم اور امن ہے اور اسی سے ہم نے دلوں کو تسخیر کرنا ہے۔ ہم تعلیمی اداروں کے ماحول کو علم دوست اور پرامن دیکھنا چاہتے ہیں اور ہماری تمام تر سرگرمیاں اسی مقصد کے گرد گھومتی ہیں۔ وہ ملتان میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ جنوبی پنجاب کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں ثقلین محمود، ملک محمد افضل، عمران یوسف، رائو عدنان، شاہد محمودراشد مصطفوی، کاشف علی، وسیم اکرم، رفیع الدین، شاہزیب، چوہدری عدنان، شاہد حسین اور نوید حسین شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم طلباء کو غیر تعلیمی سرگرمیوں سے محفوظ رکھنے کیلئے ان کی دینی، اخلاقی اور روحانی تربیت کر رہے ہیں۔ آج ڈاکٹر طاہرالقادری کی فکر کے علمبردار طلباء پورے ملک کے تعلیمی اداروں میں محبت اور رواداری کے پیغام کو عام کررہے ہیں۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے قیام کا مقصد اولیں محض علم وعمل کا فروغ ہے۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری علی عمران جٹ نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا پیغام علم وامن جنوبی پنجاب کے ہر تعلیمی ادارے تک پہنچ چکا ہے اورامن سے محبت کرنے والے طلباء اس میں جوق در جوق شرکت کررہے ہیں۔ اس خطے میں بسنے والے طلباء مصطفوی انقلاب کا ہراول دستہ بن کر پورے معاشرے کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

تبصرہ