لودھراں: ایم ایس ایم کی ویلکم پارٹی

مصطفوی سٹوڈنٹس موؤمنٹ لودھراں کے زیراہتمام ’’طلبہ رابطہ مہم ‘‘ کے ذریعے نئے شامل ہونے والے طلباء کے اعزاز میں ویلکم پارٹی منعقد ہوئی۔ جس میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج لودھراں، حماد ایجوکیشنل اکیڈمی لودھراں، دی ایجوکیٹر کالج اور ہائی سکول لودھراں سے مصطفوی سٹوڈنٹس موؤمنٹ میں شامل ہونے والے طلباء شامل تھے۔ پروگرام کا انعقاد زم زم میرج لان میں کیا گیا۔ ویلکم پارٹی میں چوہدری عبدالغفار سنبل (امیر منہاج القرآن )، محمد انور قاری (کوارڈینٹر ویمن لیگ )، مدثر شاہ مدنی (TMQ)، مہر شعبان (PAT)، وحید ستار بھٹی (تحصیل صدر MSM)، نوید حسین بھٹی (ضلعی جنرل سیکرٹری)، محمد حنان، شاہ زیب، زاہد بھٹی، محمد ابرہیم، محمد جنید، ثنا ء اللہ سنبل اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔

اس موقع پر مرکزی صدر عرفان یوسف نے شریک طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ MSM علم و امن کے فروغ اور حقوق طلبہ کیلئے سرگرم عمل ہے۔ طلبہ تنظیموں کا کام طلبہ کی تربیت کر کے با عمل مسلمان اور ذمہ دار پاکستانی شہری بنانا ہے۔ MSM مثبت تعلیمی و قومی سوچ کی علمبردار ہے اور تعلیمی اداروں میں علم و امن کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔

ضلعی صدر کاشف علی مصطفوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل یکساں نظام تعلیم ہے۔ یکساں نظام تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے قوم تقسیم اور ملک مسائل کا شکار ہے۔ ڈیثرنل صدر بہاولپور عمران یوسف نے کہا کہ ہم سٹوڈنٹس کے ہاتھ سے اسلحہ چھین کر قلم تھمانہ چاہتے ہیں اور کتاب سے دوستی لگوانا ہمارا مقصد اور اولین ترجیح ہے۔

رپورٹ: مرزا اسلم مصطفوی

تبصرہ