ملتان: ایم ایس ایم (سسٹرز) ونگ نشتر میڈیکل کالج کی ایدھی سنٹر میں کھانا اور تحائف کی تقسیم

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (MSM) نشتر میڈیکل کالج ملتان کے سسٹرز ونگ نے جشن عید میلادالنبی ﷺ کی خوشیاں ملتان ایدھی سنٹر میں موجود معذور افراد کے ساتھ منائیں۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نشتر میڈیکل کالج کی سسٹرز ونگ کی صدر جمیلہ خالد کی قیات میں وفد نے ایدھی سنٹر میں کھانا اور تحائف تقسیم کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جمیلہ خالد نے کہا کہ اسلام ہمیں مجبور اور محتاج انسانوں کی مدد کرنا اور انہیں اپنی خوشیوں میں شریک کرنا سکھاتا ہے۔ معاشرے کے محتاج اور مجبور انسانوں کی مدد رضائے الہی کا بہترین ذریعہ ہے۔ ہمیں اپنے ارد گرد پھیلے ہوئے محروم طبقات کی ضروریات کا بھی خیال رکھنا چاہیے اور یہی میلادالنبی ﷺ کا پیغام ہے۔

اقصیٰ خان اور جویریہ رحمان نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری پوری دنیا میں انسانیت کی خدمت کررہے ہیں۔ انکے کارکن بھی پوری دنیا میں خدمت خلق میں مصروف ہیں۔ ملتان میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز ونگ نے اسی خدمت کو جاری رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈاکٹر طاہرالقادری کی انقلابی فکر کے مطابق اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس موقع پر کشف زہرہ، رفیعہ خالد، عائشہ خان کے علاوہ کوارڈینیٹرحیدر خان، مبین اظہر، عقیل صلاح الدین اور احمد فراز بھی موجود تھے۔ وفد نے ایدھی سنٹر کی مکین خواتین، مرد اور بچوں میں گرم کپڑے، جرسیاں، جرابیں، گرم چادریں، گرم ٹوپیاں جبکہ بچوں میں کھلونے، ٹافیاں اور چاکلیٹس تقسیم کیں۔ آخر میں کھانا بھی تقسیم کیا گیا۔

تبصرہ