مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا یوم تاسیس 6 اکتوبر کو پُر وقار طریقے سے منایا جائے گا، ڈاکٹر طاہرالقادری مرکزی تقریب میں خطاب کریں گے

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا یوم تاسیس 6 اکتوبر (ہفتہ) پورے ملک میں شایان شان طریقے سے منایا جائیگا، مرکزی تقریب ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگی، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خطاب کریں گے۔

یوم تاسیس پر ملک بھر میں تحصیلی، ضلعی وصوبائی سطح پر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا، مرکزی تقریب میں تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی، صوبائی وضلعی عہدیداران شرکت کریں گے، یوم تاسیس کی تقریبات کی تیاریوں اور انتظامات کیلئے درجنوں انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان تیاریوں کے حوالے سے رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر مرکزی صدر عرفان یوسف کو دے رہے ہیں۔

تبصرہ