مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ میاں چنوں کے زیراہتمام ’’سٹوڈنٹس ٹیلنٹ ایکسپو‘‘

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 142 ویں یوم پیدائش کے موقع پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ میاں چنوں کے زیراہتمام ’’سٹوڈنٹس ٹیلنٹ ایکسپو‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں ایم ایس ایم کے ہونہار طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر حافظ عمر دراز رہنماء مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ میاں چنوں کو کامیاب ٹیلنٹ ایکسپو کروانے پر مبارکباد بھی پیش کی گئی۔

تبصرہ