مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ضلع سیالکوٹ کی تنظیمِ نو

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ضلع سیالکوٹ کے ذمہ داران کا اجلاس 6 اپریل 2019 کو منعقد ہوا جس کی صدارت ایم ایس ایم سنٹرل پنجاب کے صدر فرحان عزیز نے کی۔ اجلاس میں ایم ایس ایم سیالکوٹ کے سابقہ عہدیداران سمیت کارکنان شریک تھے۔ اجلاس میں شرکاء کی باہمی مشاورت سے سفیان مغل کو ضلعی صدر اور ناظم صابر کو جنرل سیکرٹری کی ذمہ داری تفویض کی گئی۔

شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے فرحان عزیز نے کہا کہ مصطفوی انقلاب کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نئی نسل کو اسلام کے قریب کیا ہے۔ علمی و عملی محاذوں پر ان کی جدوجہد قابلِ قدر ہے۔ شرکاء نے سفیان مغل اور ناظم صابر کو ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد دی اور ان کی کامیابیوں کے لیے دعا کی گئی۔

تبصرہ