ایم ایس ایم جامعہ قراقرم انٹرنیشنل گلگت کے زیراہتمام یوم تاسیس کی تقریب

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ جامعہ قراقرم انٹرنیشنل گلگت کے زیر اہتمام ایم ایس ایم کے پچیسویں یوم تاسیس کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں میر احسن منیر صدر ایم ایس ایم کشمیر و ناردرن زون اور حسن علی صدر ایم ایس ایم گلگت نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر میر احسن نے ذمہ داران کے ساتھ تنظیمی امور پر گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ زمہ داران و کارکنان کو ایم ایس ایم کے پچیسویں یوم تاسیس کی مبارکباد دی اور سلور جوبلی کا کیک کاٹا۔ تقریب میں حسین علی صدر ایم ایس ایم جامعہ قراقرم انٹرنیشنل، نوید الرحمن جنرل سیکرٹری ایم ایس ایم جامعہ قراقرم انٹرنیشنل، اشفاق عالم سیکرٹری سوشل میڈیا، محمد عتیق سیکرٹری انفارمیشن، انعام علی، عدنان وحید اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

تبصرہ