ایم ایس ایم ڈگری سندھ کے زیراہتمام یوم تاسیس کی تقریب

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ڈگری سندھ کے زیراہتمام ایم ایس ایم کے 25 ویں یوم تاسیس کی تقریب ڈگری پریس کلب میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں قائد طلبہ چوہدری عرفان یوسف مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان اور علی قریشی صدر ایم ایس ایم سندھ نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر طاہر خان سابقہ صدر ایم ایس ایم سندھ، حشام خان سابقہ جنرل سیکرٹری ایم ایس ایم سندھ اور محترم فرحان منہاج نے بھی شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر تحصیل ڈگری سندھ کی تنظیم نو بھی کی گئی اور گل حسن کو صدر جبکہ عمر طاہر کو جنرل سیکرٹری کی ذمہ داری دی گئی۔

تبصرہ