مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ رحیم یار خان کے زیراہتمام ممبر شپ کیمپ

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ رحیم یار خان کے زیراہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج رحیم یار خان میں طلبہ رابطہ مہم کے سلسلہ میں ممبرشپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں سینکڑوں طلبہ نے ایم ایس ایم کی ممبرشپ لی۔ اس موقع پر چوہدری ضلج انقلابی سیکرٹری جنرل ایم ایس ایم پاکستان اور عمران بھٹی صدر ایم ایس ایم جنوبی پنجاب نے کیمپ کا دورہ کیا۔

انہوں نے کامیاب کیمپ کے انعقاد پر ٹیم ایم ایس ایم رحیم یار خان کو مبارک باد دی۔ کیمپ میں طیب جاوید نائب صدر ایم ایس ایم جنوبی پنجاب اور غلام محی الدین سیکرٹری دعوت ایم ایس ایم جنوبی پنجاب بھی موجود تھے۔

تبصرہ