مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ احمد پور سیال کے زیراہتمام طلباء کے اعزاز میں استقبالیہ

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ احمد پور سیال کے زیراہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج گڑھ موڑ میں طلباء رابطہ مہم کے سلسلہ میں لگائے گئے ممبر کیمپ کے ذریعے ایم ایس ایم میں شامل ہونے والے نئے طلبہ کے اعزاز میں ویلکم پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔ استقبالیہ میں نئے شامل ہونے والے طلبہ کو فرحان عزیز صدر ایم ایس ایم سنٹرل پنجاب نے خوش آمدید کہا اور ایم ایس ایم کے اغراض و مقاصد سےآگاہ کیا۔

تبصرہ