مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ٹھل سندھ کا طلباء کنونشن

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ٹھل سندھ کے زیراہتمام ایم ایس ایم کے پچیسویں یوم تاسیس کے سلسلہ میں امید سحر طلبہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر قائد طلبہ چوہدری عرفان یوسف مرکزی صدر ایم ایس ایم نے خصوصی شرکت کی۔

کنونشن میں کثیر تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔ پروگرام میں مخدوم ندیم احمد ہاشمی امیر تحریک منہاج القرآن سندھ اور علی قریشی صدر ایم ایس ایم سندھ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر صدر ایم ایس ایم نے کامیاب پروگرام کے انعقاد پر ایم ایس ایم ٹھل سندھ کو مبارکباد دی۔

تبصرہ