ایم ایس ایم اور موومنٹ کلب انٹرنیشنل کے زیراہتمام تجدید عہدِ وفا کنونشن

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور موومنٹ کلب انٹرنیشنل (سابقین ایم ایس ایم ) کے زیراہتمام تجدید عہدِ وفا کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن میں پنجاب بھر سے ایم ایس ایم کے سینئرز اور موومنٹ کوآرڈینشن کونسل کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر باسط ملک صدر موومنٹ کلب، تنویر احمد خاں سابق مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان، ایم ایچ شاہین سابق مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان، رضوان بشیر سابق سیکرٹری جنرل ایم ایس ایم پاکستان، رانا تجمل حسین سابق سیکرٹری جنرل ایم ایس ایم پاکستان، ادریس خان سمیت دیگر سابق مرکزی ذمہ داران نے شرکت کی۔

تقریب میں چوہدری عرفان یوسف مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان نے ممبران موومنٹ کلب انٹرنیشنل کا شکریہ ادا کیا اور کل پاکستان قومی طلبہ کنونشن کے حوالے سے بریفنگ اور شرکت کے لیے خصوصی دعوت دی۔

تبصرہ