عرفان یوسف کی گورنمنٹ ڈگری کالج وہاڑی کے ذمہ داران سے ملاقات

مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان چوہدری عرفان یوسف نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گورنمنٹ ڈگری کالج وہاڑی کے ذمہ داران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ضلعی صدر ایم ایس ایم وہاڑی چوہدری ثقلین محمود بھی موجود تھے۔

اس موقع پر انہوں نے قومی طلبہ کنونشن کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا۔ طلباء نے انہیں یقین دلایا کہ ان شااللہ گورنمنٹ ڈگری کالج وہاڑی سے کثیر تعداد میں طلبہ یکم دسمبر کو قومی طلبہ کنونشن میں شرکت کیلئے قافلہ کی صورت میں لاہور پہنچیں گے۔

تبصرہ