مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی سانحہ اے پی ایس کی 5ویں برسی پر ریلی

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام سانحہ اے پی ایس کے شہید بچوں کی یاد میں ریلی نکالی گئی، ریلی میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گورنمنٹ ڈگری کالج ماڈل ٹاؤن اور ڈگری کالج ٹاؤن شپ کے طلبہ نے حصہ لیا۔ ریلی کی قیادت مرکزی سیکرٹری جنرل ضیاء الرحمن ضلج اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور کے صدر اخلاق حسین نے کی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے رہنماؤں نے کہا کہ ہمارے معصوم بچوں کا خون بہانے والے درندوں کا نام و نشان مٹ گیا، معصوم بچوں کے خون نے پوری قوم کو متحد کر دیا اور قوم کے تعاون سے افواج پاکستان نے دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کر کے عظیم الشان کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے شہید بچوں نے امن کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کیا، ہمارا شہید بچوں کے مقدس لہو سے یہ وعدہ ہے کہ اب ہم اپنی صفوں میں کسی انتہا پسند دہشتگرد کو نہ گھسنے دیں گے اور نہ ہی انہیں امن سے کھلواڑ کرنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم افواج پاکستان کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ افواج پاکستان کے بہادر افسروں اور جوانوں نے مختصر ترین وقت میں دہشتگردوں کے خلاف شاندار فتح حاصل کی۔ ریلی میں شریک طلبہ نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر شہدائے اے پی ایس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے نعرے درج تھے۔ریلی کے اختتام پر شہدائے اے پی ایس کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔

aps-rally-msm

aps-rally-msm

aps-rally-msm

aps-rally-msm

aps-rally-msm

تبصرہ