مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور کے زیراہتمام کشمیر ریلی

کالجز کونسل مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور (گورنمنٹ ڈگری کالج ماڈل ٹاؤن اور گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ لاہور) کے زیراہتمام کشمیر اور انڈیا کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں طلبہ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں ایم ایس ایم کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر چوہدری ضلج انقلابی سیکرٹری جنرل ایم ایس ایم پاکستان اور اخلاق حسین ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ایس ایم پاکستان نے ریلی میں خصوصی شرکت کی۔ آخر میں صدر ایم ایس ایم ڈگری کالج ماڈل ماڈل ٹاؤن معاویہ، چیئرمین گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ عظیم مہر اور چوہدری طلحہ صدر گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ کو کامیاب طلبہ ریلی کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی گئی۔

تبصرہ