ایم ایس ایم جنوبی پنجاب کے زیراہتمام فورٹ منرو میں تربیتی کیمپ

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ جنوبی پنجاب کے زیراہتمام فورٹ منرو میں تین روزہ تنظیمی و تربیتی کیمپ منعقد ہوا، جس میں چوہدری عرفان یوسف مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ طلباء معاشرے کا اہم ترین حصہ ہیں۔ ملکی ترقی میں طلباء کا بنیادی کردار ہے، طلباء کو بامقصد لائف سٹائل دینا ایم ایس ایم کا اولین مقصد ہے۔

کیمپ میں جنوبی پنجاب سے ایم ایس ایم کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ غلام مرتضیٰ علوی ڈائریکٹر نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن، علامہ منہاج الدین قادری مرکزی ڈائریکٹر آرگنائزیشنل ٹریننگ تحریک منہاج القرآن نے ذمہ داران کی تربیت کے لیے خصوصی لیکچرز دیئے۔ کیمپ میں رانا حسن طاہر صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ جنوبی پنجاب اور راشد مصطفوی ناظم دعوت مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ بھی موجود تھے۔

تبصرہ