اسلام آباد: ایم ایس ایم کا پاکستان میڈیکل کمیشن کے طریقہ امتحانات کیخلاف احتجاج

protest PMC

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام مرکزی صدر عرفان یوسف کی قیادت میں پاکستان میڈیکل کمیشن کے مرکزی دفتر کے سامنے احتجاج کیا گیا، اس موقع پر پی ایم سی کے امتحانات میں بے ظابطگیوں کے خلاف طلباء احتجاج میں شریک تھے۔

ایم ایس ایم کے مرکزی صدر عرفان یوسف نے مطالبہ کیا پی ایم سی کے امتحانات میں دو لاکھ طلباء شریک ہوئے، ان کا مختلف مرحلوں میں امتحان نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ اس سے طلباء کو الگ الگ سوالنامے ملتے ہیں اور انہیں امتحانات میں امتیازی نمبر ملنے کے مواقع نہیں ملتے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ کے ’’ون نیشن‘‘ طریقہ امتحانات ہونا چاہیے اور ایک ہی دن سب طلباء کا امتحان لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انڈیا میں ایک ہی دن 18 لاکھ طلباء کا ٹیسٹ ہو سکتا ہے تو یہاں بھی 2 لاکھ طلباء کا ایک ہی دن ٹیسٹ لیا جائے اور تمام طلباء کو ’’آنسر کی‘‘ بھی دی جائے، جو ان کا حق ہے۔

عرفان یوسف نے کہا کہ احتجاج کے دوران انتظامیہ سے ابتدائی مذاکرات کے بعد 23 ستمبر 2021ء کی ڈیڈلائن طے پائی ہے۔ ابتدائی مذاکرات کے بعد ہم نے انتظامیہ پی ایم سی پر واضح کر دیا ہے کہ 2 لاکھ میڈیکل طلباء کے مستقبل کا مسئلہ ہے، اگر 23 ستمبر 2021ء تک طلباء کے جائز مطالبات نہ مانے گئے تو یہاں ہزاروں طلباء اسلام اباد میں سراپا احتجاج ہوں گے، جس کی ذمہ دار پاکستان میڈیکل کونسل ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم طلباء کے قانونی حق کی جدوجہد لڑیں گے۔ ہم پاکستان کے مستقبل کے محفوظ کرنے کے لیے باہر نکلیں ہیں، ہم اس ناانصافی کیخلاف سراپا احتجاج ہیں اور حق ملنے تک آواز اٹھائیں گے۔

protest PMC

protest PMC

تبصرہ