آج نوجوان کو سب سے زیادہ تربیت کی ضرورت ہے: عرفان یوسف کا منہاج یونیورسٹی میں طلباء سے خطاب

MSM

سیکرز اسلامک سوسائٹی منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیرِاہتمام طلباء کی ذہنی، علمی، فکری اور روحانی تربیت کے لیے فہمِ دین پراجیکٹ کے تحت ’’حیٰ علی الفلاح‘‘ کے عنوان سے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایم ایس ایم کے مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج موجودہ دور میں نوجوانوں کو سب سے زیادہ تربیت کی ضرورت ہے۔

چوہدری عرفان یوسف نے کہا کہ آج کا نوجوان تعلیم و تربیت سے زیادہ سیاست میں دل چسپی رکھتا ہے۔ آقائے دو جہاںﷺ نے فرمایا تھا جس کی زبان سے دوسرا مسلمان محفوظ نہیں، وہ مسلمان ہی نہیں ہے اور آج ہم سیاست کے نام پر، رنگ، نسل اور مذہب کے نام پر دوسروں پر فتوے لگاتے ہیں۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ تربیت کے چار پہلو ہوتے ہیں اور تربیت کا آغاز ہمارے گھر سے ہوتا ہے، گھر میں ہمارے والدین ہمیں اچھائی کے کاموں میں لگاتے ہیں اور برائی سے روکتے ہیں، اسی طرح ہماری تعلیمی درس گاہ تربیت کی سب سے اہم جگہ ہوتی ہے جہاں ہماری تربیت ہوتی ہے۔ آج ہمیں اپنی درسگاہوں، کالجز، یونیورسٹیز اور تعلیمی اداروں کو تربیت گاہ بنانا ہو گا تاکہ نوجوان نسل اخلاقی و تربیتی اقدار میں ترقی کرتی چلی جائے۔

منہاج یونیورسٹی میں لیکچرار اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس پروفیسر عمر فاروق شاہ اور صدر سیکرز اسلامک سوسائٹی منہاج یونیورسٹی لاہور احمد حسن جٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ورکشاپ میں سینکڑوں طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

MSM

MSM

MSM

MSM

MSM

MSM

MSM

تبصرہ