تحریکِ پاکستان میں طلباء اور نوجوانوں کا کردار سب سے اہم رہا: شیخ فرحان عزیز

ایم ایس ایم کی استحکام پاکستان ریلی

مصطفو ی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام جشنِ آزادی کے موقع پر ملک گیر استحکامِ پاکستان ریلیز کا انعقاد کیا گیا۔ لاہور میں گورنمنٹ کالج ماڈل ٹاؤن تا اکبر چوک تک ریلی منعقد کی گئی۔ جس میں طلبا ء کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ ایم ایس ایم کے زیراہتمام وہاڑی، فیصل آباد، گوجرنوالہ، مریدکے، ننکانہ صاحب، پاکپتن، بھکر، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان اور لودھراں میں بھی استحکامِ پاکستان ریلیز کا انعقاد کیا گیا۔

لاہور میں ریلی کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ فرحان عزیز سیکرٹری جنرل MSM پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آزاد مملکت بنانے میں طلباء اور نوجوانوں نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا۔ آج پھر ایک دفعہ اسی جذبے، ولولے کی ضرورت ہے کہ جب اس وقت سرسید احمد خان نے ہندوستان کے طلباء کو شعور و آگہی دی اور علی گڑھ کے نام سے ایک تحریک چلائی پھر اسی تحریکِ علی گڑھ سے تعلیم یافتہ نوجوانوں نے جب تحریک ِ پاکستان کو لیڈ کیا تو 23 مارچ 1940 سے لیکر 14 اگست 1947 تک صرف 7 سالہ قلیل عرصہ میں اسلامی جمہوریہ پاکستان دنیا کے نقشے پر آزاد ریاست بن کر ابھرا۔

ریلی میں حیدر مصطفیٰ ہیڈ سوشل میڈیا ایم ایس ایم، محسن اقبال صدر ایم ایس ایم لاہور، اسامہ مشتاق اور دیگر طلباء رہنما موجود تھے۔

شیخ فرحان عزیز نے کہا کہ آج پوری قوم پاکستان کا 75 واں یومِ آزادی پورے جوش و خروش سے منا رہی ہے۔ جب بھی پاکستان کے اوپر کوئی کڑا امتحان آیا تو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے ہمیشہ نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کی۔ آج بھی 75 ویں یومِ آزادی کے موقع پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام ملک بھر میں استحکامِ پاکستان کے عنوان سے ریلیز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ آج ہم پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر اگر یہ عہد کرلیں کہ ہم چند سالوں میں پاکستان کو فلاحی ریاست بنا کر دم لیں گے۔ اس موقع پر لاہور بھر کے مختلف کالجز سے سینکڑوں طلباء نے ریلی میں شرکت کی۔

ایم ایس ایم کی استحکام پاکستان ریلی

ایم ایس ایم کی استحکام پاکستان ریلی

ایم ایس ایم کی استحکام پاکستان ریلی

ایم ایس ایم کی استحکام پاکستان ریلی

ایم ایس ایم کی استحکام پاکستان ریلی

ایم ایس ایم کی استحکام پاکستان ریلی

تبصرہ