مصطفوی سوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب 2023 کا انعقاد

MSM Celebrate Dr Thair ul Qadri Birthday

مصطفوی سوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 72 ویں سالگرہ کے سلسلہ ملک بھر میں تقریبات کا آغاز کر دیا گیا۔ ان تقریبات میں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کے طلباء شریک ہو رہے ہیں، تقریبات میں اساتذہ، طلباء رہنماؤں کے ساتھ ساتھ اہم علمی، سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات بھی شرکت کررہی ہیں۔

مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ شیخ فرحان عزیز نے کہا کہ بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی رہنمائی میں نوجوان نسل اور قوم کے ہر فرد کو امن پسندی کی تعلیم دینے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی جدوجہد ہے کہ طلبا کی ذہنی نشو ونما اور کردار سازی کیلئے کام کیا جائے تاکہ طلبہ اپنی، معاشرتی، ذاتی، اخلاقی اور بطور شہری تمام ذمہ داریوں سے نا صرف واقف ہوجائیں بلکہ ان ذمہ داریوں کی بطریق احسن ادائیگی کا سلیقہ بھی سیکھ لیں۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تعلیمات میں اخلاقی تربیت اور فکری بصیرت میں وسعت کی ضمانت موجود ہے۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تین دہائیوں سے عملی طور پر طلبہ کو تعلیم، اخلاق اور بصیرت سے آراستہ کر رہی ہے۔ طلبہ کو امن، برداشت، رواداری، اعتدال پسندی، دوسروں سے حسن سلوک اور پر امن بقائے باہمی کے فروغ کی تعلیم دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فروغ علم، امن عالم کیلئے خدمات قابل تقلید ہیں۔ طلبہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شخصیت کو اپنے لیے رول ماڈل بنا لیں۔ طلبہ مسلسل بہتری کے فلسفے کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں۔

شیخ فرحان عزیز نے کہا کہ لوگوں کو برائی سے روکیں اور نیکی کی طرف بلائیں، کسی کو اچھی بات کی طرف راغب کرنا امر بالمعروف ہے اور برائیوں سے روکنا نہی عن المنکر ہے۔

قائد ڈے کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے محسن اقبال، اسامہ مشتاق، احمد حسن جٹ سمیت دیگر طلبہ رہنماؤں نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 72 ویں سالگرہ کے حوالے سے کیک کاٹا گیا، ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے رہنماؤں نے ترکیہ و شام میں زلزلے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی۔

MSM Celebrate Dr Thair ul Qadri Birthday

MSM Celebrate Dr Thair ul Qadri Birthday

MSM Celebrate Dr Thair ul Qadri Birthday

تبصرہ