شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نے ہمیشہ طلباء کو انتہا پسندانہ رویوں سے بچنے کا درس دیا: شیخ فرحان عزیز

نئی نسل کو انتہاء پسندی کے اندھیروں سے نکالنا ڈاکٹر طاہر القادری کی جدوجہد کا مرکزی نکتہ ہے
مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا جامعہ پنجاب میں منعقدہ تقریب سے خطاب

Quaid-Day-program-2023-at-Jamia-Punjab-2023-02-19

لاہور(21 فروری 2023) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر شیخ فرحان عزیز نے کہا ہے کہ بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے علم، تحقیق، سچ کی بالادستی اور انتہاء پسندانہ رویوں کا خاتمہ کرکے دینی و جدید دنیاوی علوم کو یکجا کرکے انتہاء پسندی سے پاک، اعتدال پسندانہ پر امن معاشرے کی تشکیل کی بنیاد رکھی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا مشن تعلیم برائے ترقی، تعلیم برائے شعور و آگاہی اور تعلیم برائے خدمت ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری جدید اور بامقصد تعلیم کی فراہمی کیلئے جملہ وسائل اور صلاحیتیں صرف کررہے ہیں۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جدوجہد انتہاء پسندی، تنگ نظری، فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خلاف قیام امن کے لئے ہے۔ نئی نسل کو انتہاء پسندی کے اندھیروں سے نکالنا ڈاکٹر طاہرالقادری کی جدوجہد کا مرکزی نکتہ ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام جامعہ پنجاب میں ”شیخ الاسلام ایک ہمہ جہت شخصیت“ کے عنوان سے منعقدہ دعائیہ تقریب اور سٹڈی سرکلز کے انعقاد کے موقع پر کیا۔

شیخ فرحان عزیز نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ شیخ الاسلام کی فکر کی امین ہے اور ان کا پیغام امن و محبت ملک پاکستان کے ہر طالب علم تک پہنچانے کے لئے کوشاں ہے۔ شیخ الاسلام نے طلباء کو انتہا پسندی اور دہشت گردی سے بچنے کا درس دیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے ہمیشہ طلبہ کو علم، امن اور کردار کی طاقت سے دنیا کے سامنے اپنے آپ کو منوانے کا درس دیا ہے۔

شیخ فرحان عزیز نے خوبصورت تقریب کے انعقاد پر جامعہ پنجاب کے طلبہ رہنماؤں کو مبارکباد دی۔ تقریب سے محسن اقبال، اسامہ مشتاق، اسامہ ضیاء و یگر طلبہ رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 72 ویں سالگرہ کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی درازی عمر، صحت اور ملکی سلامتی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ