
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نارووال کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صدر MSM سنٹرل پنجاب چوہدری محمد ذیشان یوسف نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد تنظیمی سرگرمیوں کا جائزہ لینا، اہداف کا تعین کرنا اور نوجوانوں کی فکری و عملی رہنمائی کرنا تھا۔
اجلاس میں شرکاء کو درج ذیل اہم موضوعات پر خصوصی بریفنگ دی گئی:
مراکزِ علم کا تعارف اور ان کی تعلیمی و فکری اہمیت
تنظیمی استحکام اور اس کے لیے عملی اقدامات
گرین پاکستان موومنٹ کے تحت ماحولیاتی بہتری کی جدوجہد
"قرآن اور آج کا نوجوان" کے موضوع پر فکری رہنمائی
اجلاس میں MSM نارووال کی جاری ورکنگ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لیے تنظیمی اہداف طے کیے گئے۔
اجلاس میں محترم غفار سلطانی (صدر تحریک منہاج القرآن، تحصیل نارووال)، رانا منیب (سابق صدر MSM نارووال)، علی حسن بھائی (صدر MSM نارووال)، علی رضا بھائی (جنرل سیکرٹری MSM نارووال) اور ذمہ داران نے شرکت کی۔ تمام قائدین نے نوجوانوں کو تجدیدِ عہد، مطالعہ، تنظیم سے وابستگی، اور قومی و دینی خدمت کی تلقین کی۔



تبصرہ