MSM ٹریننگ کیمپ کا دوسرا روز، شیخ الاسلام کی بصیرت اور آئندہ حکمتِ عملی پر خصوصی لیکچر

MSM Trainers Development Camp With Dr Rafiq Najam

لاہور: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی ذمہ داران اور زونل صدور کے لیے مرکزی سیکرٹریٹ میں جاری چار روزہ ٹریننگ کیمپ کے دوسرے روز فکری و تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر نائب ناظمِ اعلیٰ تنظیمات تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد رفیق نجم نے "شیخ الاسلام کی بصیرت اور آئندہ کی حکمتِ عملی" کے موضوع پر خصوصی لیکچر دیا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے فکری وژن، تحریکی سمت اور مستقبل کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالتے ہوئے کارکنان کو مؤثر تنظیمی کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب تحریک وہی ہوتی ہے جو اپنے نظریاتی اصولوں پر قائم رہتے ہوئے وقت کے تقاضوں کے مطابق حکمتِ عملی اپنائے۔

لیکچر میں کارکنان کو تحریکی شعور، تنظیمی بصیرت اور قیادت سازی کے عملی تقاضوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن پاکستان عوامی تحریک سردار عمر دراز خان، مرکزی صدر شیخ فرحان عزیز مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سمیت مرکزی ذمہ داران اور زونل صدور بھی موجود تھے۔

تبصرہ