
لاہور: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقدہ چار روزہ "ٹریننگ آف ٹرینرز" کیمپ کے آخری روز کا آغاز مرکزی صدر MSM پاکستان شیخ فرحان عزیز کے خصوصی لیکچر سے ہوا، جس میں انہوں نے "دعوت کی ضرورت و اہمیت" کے موضوع پر خطاب کیا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں امر بالمعروف و نہی عن المنکر کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے مراکزِ علم کے قیام پر زور دیا اور کہا کہ دین کی خدمت کے لیے منتخب ہونا اللہ تعالیٰ کا خاص فضل ہے۔ انہوں نے شرکاء کو نصیحت کی کہ وہ اجتماعیت کی برکتوں کو سمیٹتے ہوئے اس عظیم ذمہ داری کی قدر کریں اور دعوتی مشن کو اخلاص کے ساتھ آگے بڑھائیں۔
اس موقع پر نظامت ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ (EPD) کی ٹیم، جس میں علامہ محمود مسعود قادری، علامہ حسن محمود جماعتی اور علامہ محمد سرفراز قادری شامل تھے، نے بھی تربیتی سیشنز منعقد کیے۔ مقررین نے مراکزِ علم کی افادیت، ان کے قیام کی مؤثر حکمتِ عملی اور جدید دور میں سوشل میڈیا کے ذریعے دعوت و تشہیر کے مؤثر استعمال پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اختتامی روز کے سیشنز میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی ذمہ داران، سید مصباح النور (ڈویژنل کوآرڈینیٹر TMQ خیبر پختونخوا) اور مختلف زونز کے صدور نے شرکت کی۔
ٹریننگ کیمپ کا مقصد نوجوان قیادت کو دعوتی، فکری اور تنظیمی مہارتوں سے آراستہ کرنا تھا تاکہ وہ معاشرے میں مثبت تبدیلی اور دینی شعور کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔












تبصرہ