مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام ونٹر سٹڈی و تربیتی کیمپ
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گلگت بلتستان اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ کیلئے منعقدہ ونٹر سٹڈی و تربیتی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو منشیات سے بچانا ریاست، علماء کرام، سول سوسائٹی، سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ صحت مند، تعلیم یافتہ اور باکردار نوجوان ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہیں۔ انسداد منشیات کیلئے میڈیا مرکزی کردار کا حامل ہے۔