لودہراں: ایم ایس ایم کے زیراہتمام محفل میلاد النبی (ص)

لودہراں ( ) رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر کرنے سے ادب ومحبت نصیب ہوتی ہے۔ اگر عبادات میں محبت وادب نہ ہو تو تمام عبادات ضائع ہیں، جس طرح کام کرنے والا اپنے کام سے جدا نہیں ہو سکتا اسی طرح غلام اپنے آقا نامدار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  سے جدا نہیں ہو سکتا۔ ان خیالات کا اظہار شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد رشید علامہ نصیر احمد بابر نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ  کے زیراہتمام اشرف ہائر سکینڈری سکول میں منعقد محفل میلاد النبی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر کیا جائے وہاں رب کائنات کی رحمت کا نزول ہوتا ہے۔

محفل میلاد میں MD اشرف ہائیر سکینڈری سکول رانا اشرف علی خان نے طلباء سے خطاب میں کہا کہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تخلیق کائنات سے پہلے بھی نبی تھے۔ نبی مکرم تمام امتوں کے لئے رحمت ہیں اور ہدایت کا سرچشمہ ہے۔ نوجوانوں کو اسوہ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل کرنا چاہیے تا کہ دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل ہوسکے۔

محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں لودہراں شہر کے نامور نعت خوانان کاشف بشیر قادری، حافظ محمد فرحان قادری، محمد رحمن قادری، محمد حمزہ، محمد دلشاد قادری ودیگر نے ہدیہ نعت پیش کی۔ محفل نعت میں خصوصی شرکت رانا اشرف علی خان، مفتی امام بخش، خان فیاض خان، عبد الستار بھٹی، راؤ جمیل اسد، رانا محمد عمران اکرم، عبد الرحمن، رانا محمد ساجد، محمد شہباز الیاس، محمد ارشد، محمد لقمان، محمد راشد، سید احمد شاہ، رانا صغیر، محمد طاہر، محمد آصف اقبال، محمد ثقلین، رانا محمد امجد، محمد خالد وسیم، محمد یعقوب، قاری فیاض، قاری فیض رسول، محمد لیاقت، راؤ محمد اشفاق، رانا محمد امین، محمد امین جراع کے علاوہ سکول کے تمام اساتذہ نے شرکت کی۔

محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کامیاب بنانے کے لئے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران محمد مہتاب، محمد مجیب، محمدوقار، شہزاد ڈانور، میاں ابرار حسین، محمد احسان، دلشاد احمد، شہزاد، محمد اعجاز، علی حمزہ، رانا حبیب اللہ، محمد عرفان، محمد زاہد، عثمان نعیم، محمد ابو بکر کے علاوہ کارکنان وطلباء نے خدمات سرانجام دیں۔ آخر میں ملک کی امن وسلامتی کے لئے خصوصی دعا ہوئی اور میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کیک بھی کاٹا گیا۔

رپورٹ : مرزااسلم مصطفوی

تبصرہ