لوڈشیڈنگ کی وجہ سے طلباء و طالبات کا تعلیمی حرج ہو رہا ہے : چودھری عرفان یوسف

حکومت 15 دن کے اندر لود شیڈنگ ختم کرے، تعلیمی اداروں کو انتہا پسندی سے پاک کیا جائے
تعلیمی بجٹ 4 فی صد کیا جائے، سنٹرل ایگزیکٹو موومنٹ کے 2 روزہ اجلاس میں مطالبات

لاہور (26 اپریل 2017) تحریک منہاج القرآن کے سٹودنٹ ونگ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف کی زیر صدارت ایم ایس ایم کی سنٹرل ایگزیکٹو موومنٹ کا 2 روزہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔ اجلاس میں قرارداد کے ذریعے لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے طلباء و طالبات کا تعلیمی حرج ہو رہا ہے، شدید گرمی کے باعث اساتذہ پڑھانے اور طلبہ پڑھنے سے قاصر ہیں۔ قرارداد میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور قرار داد میں کاہ گیا کہ اگر 15 یوم کے اندر لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تو متحدہ طلباء محاذ کے پلیٹ فارم سے چاروں صوبوں میں پریس کلبوں کے باہر احتجاجی مظاہرے کریں گے۔

اجلاس میں دوسری قرارداد میں عبد الولی خان یونیورسٹی میں طالب علم مشال خان کی موت پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ کالجز، یونیورسٹیز کو انتہا پسندی سے پاک کیا جائے اور مطالبہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں فروغ امن نصاب پڑھایا جائے تاکہ طلباء کو خارجی فکر سے بچایا جا سکے۔

اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل رانا تجمل حسین، زونل صدور یونس نوشاہی، میاں انصر محود، قاضی احسن، چوہدری ذیلج، علی عمران جٹ، سردار بابر علی، حسیب افتخار، مصباح النور، شافع سبحانی، طاہر خان، محب مجید اور حافظ عرفان نے شرکت کی۔ ایم ایس ایم کے رہنماؤں نے 25 کتب پر مشتمل فروغ امن نصاب مرتب کرنے پر سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، اجلاس میں تعلیمی بجٹ 4 فی صد کئے جانے کی قرارداد بھی منظور کی گئی۔

چودھری عرفان یوسف نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو انتہا پسندی سے پاک کرنے کیلئے ملک بھر میں تعلیمی اداروں میں امن کا پیغام لے کر جائیں گے۔ انتہا پسندی اور لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے تمام طلباء تنظیموں کو ایک پلیٹ فام پر جمع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اسکے ذیلی ادارے سوشل میڈیا پر چلنے والی توہین آمیز مہم کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ورنہ خون خرابہ نہیں رکے گا۔

تبصرہ