اسلام آباد: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام قائد ڈے کی تقریب

قائدِ انقلاب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کے موقع پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسلام آباد کے زیر اہتمام 19 فروری 2018 کو قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل چوہدری ضلج انقلابی تھے۔ تقریب میں اسلام آباد کے مختلف تعلیمی اداروں سے طلباء سمیت مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیدار شریک تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری ضلج انقلابی نے کہا کہ یہ زندگی اس قائد کے نام جس نے جینے کا ڈھنگ سکھایا، بے مقصد زندگی کو مقصدیت اور حقوق کی پہچان دی۔ انہوں نے کہا کہ غریب اور استحصال زدہ طبقات کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک غریبوں کے حقوق سرمایہ داروں، لٹیروں اور جاگیر داروں سے چھین کر ان میں بانٹ نہیں دیے جاتے۔ بہت جلد ڈاکٹر طاہر لقادری کی قیادت میں مصطفوی انقلاب پاکستان کی دھرتی کا مقدر ہے۔ قائد کی سالگرہ کا دن ہمارے لیے تجدید عہد وفا کا دن ہے۔ ہمارا جینا مرنا مصطفوی انقلاب کیلئے ہے۔

تقریب کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی درازئ عمر کے لیے دعا کی گئی۔

تبصرہ