قائد ڈے پر ایم ایس ایم چکوال کی تقریب

مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ چکوال کے زیراہتمام تحصیل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ قائد ڈے تقریب میں ایم ایس ایم کے سینئر نائب صدر شمالی پنجاب ملک ارسلان نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے دنیا بھر میں فروغ امن کا پیغام دیا۔ تقریب کے آخر میں شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور دعا سے پروگرام کا اختتام ہوا۔

تبصرہ