مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ منہاج یونیورسٹی لاہور کی تقریب حلف برداری

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ منہاج یونیورسٹی لاہور کے ذمہ داران کی تقریب حلف برداری 22 فروری 2018ء کو یونیورسٹی ہال میں منعقد ہوئی۔ مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف، یونس نوشاہی نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج یونیورسٹی لاہور کے ذمہ داران سے حلف لیا گیا۔ عرفان یوسف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ طلباء میں تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ اور ان کے روشن مستقبل کے لیے ایم ایس ایم فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ تقریب کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ