ایم ایس ایم غازی یونیورسٹی کے زیراہتمام حلقہ درود

مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے زیراہتمام ہفتہ وار حلقہ درود کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کی صدارت محمد طاہر تبسم صدر ایم ایس ایم غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان نے کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، جس کے بعد شرکاء نے درود پاک پڑھا۔ محفل میں خطاب بھی ہوا۔ اس موقع پر ملکی سلامتی و امن کے لیے دعا بھی کی گئی۔

تبصرہ