ملتان: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نشتر میڈیکل کالج کی سسٹرز کا ایدھی ہوم کا دورہ

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (MSM) سسٹرز ونگ نشتر میڈیکل کالج کی طالبات نے 12 مارچ 2018ء کو اپنے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ تقریبات کے سلسلہ میں ڈاکٹر جمیلہ خالد کی قیادت میں ایدھی ہوم ملتان کا دورہ کیا۔ طالبات نے ایدھی ہوم کیلئے واٹر کولر کا عطیہ دیا جبکہ ایدھی ہوم میں رہائش پذیر غریب اور نادار افرادمیں کھانے پینے کی اشیاء ، کپڑے اور دیگر تحائف تقسیم کئے۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز نشتر میڈیکل کالج بھی اس سماجی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش نظر آتی ہے۔ اس موقع پر نورفاطمہ، ایمن امان، عائشہ نشاط، زونش وحید، حرا احمد، بشریٰ لیاقت، عائشہ عرفان، مریم منیر، ردا، عروہ تنویر، عالیہ، عائشہ خان اور دیگر شامل تھیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جمیلہ خالد نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ملک بھر میں امن اور علم کے فروغ کیلئے مصروف عمل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت ہمارا نصب العین ہے۔ معاشرے کے غریب نادار اور مستحق لوگوں کی مدد کرنا ہمارا دینی و اخلاقی فریضہ ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کے کارکن دنیا بھر میں انسانیت کی خدمت کیلئے مصروف عمل ہیں۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اپنی مدد آپ کے تحت طلباء و طالبات میں ایک دوسرے کی مدد کا جذبہ پیدا کررہی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کے سلسلے میں دنیا بھر میں بسنے والے تحریکی اپنے اپنے طور پر عطیات کا اہتمام کرتے ہیں۔

تبصرہ