فیصل آباد: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا سمندری میں طلبہ کنونشن

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سمندری کے زیر اہتمام 13 مارچ 2018 کو طلبہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل رانا تجمل حسین سمیت طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رانا تجمل حسین نے کہا کہ ایم ایس ایم گزشتہ 19 سالوں سے تعلیمی اداروں میں فروغ تعلیم اور فروغ امن کے لیے کوشاں ہے۔ ہمارامقصد اعلی تعلیمی معیار اور اسلام کے آفاقی نظام کو طلباء تک پہنچانا ہے۔ قوموں کی تعمیر میں باشعور نوجوان اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ شعور کے لیے اچھے ماحول میں تعلیم و تربیت کا ہونا بہت ضروری ہے۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ طلباء یونین کے حق میں ہے مگر کسی بھی گروہ کو یہ اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ تعلیمی اداروں کا ماحول خراب کرے اور وہاں کے پرامن ماحول سے کھیلے۔ طلباء اپنا رشتہ اسلحہ کی بجائے کتاب سے جوڑیں اور معاشرے میں مثبت رویوں کے فروغ کے لیے کردار ادا کریں۔ ایم ایس ایم طلبہ میں فروغ امن کے لیے رواداری اور الفتوں کا پیغام عام کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کا عہد کرتے ہیں۔ فروغ امن کیلئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جدوجہد ہمارے لیے زاد راہ ہے۔

تبصرہ